ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تیندوا سے دیہاتیوں میں ہلچل

تیندوا سے دیہاتیوں میں ہلچل

Thu, 03 Aug 2017 00:34:12    S.O. News Service

گدگ: 2/اگست (ایس  او نیوز)  یہاں کے منداراگی تعلقہ کے ناگرہلی میں ایک تیندوے نے دیہاتیوں میں ہلچل مچادی۔بعض دیہاتیوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے کھیتوں میں اس تیندوے کی موجودگی اور اسے گھومتے ہوئے انہوں نے دیکھا ہے جس کے بعد یہ دیہاتی خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تیندوا گنے کے گھنے کھیتوں میں جھاڑیوں میں چھپا ہوسکتا ہے اور ان پر حملے کیلئے وہ موزوں وقت کا منتظر ہے ۔ ناگرہلی ' ککورو ' بینی ہلی اور تانڈہ ہیساریرو کے عوام کو خدشہ ہے کہ یہ جانور کسی بھی وقت ان پر حملہ کرسکتا ہے ۔منداراگی فاریسٹ ڈیویژن نے اس گاوں میں اسٹاف کو تعینات کیا ہے ۔ ساتھ ہی اس کو پکڑنے کیلئے جال بچھایا گیا ہے ۔


Share: